اسلام عقیدہ وعمل کا حسےن امتزاج ہے ۔اور اپنے ماننے والوں سے پورے اورمکمل اسلام کو اپنانے کا مطالبہ کرتا ہے ۔بعض اوامر واعمال پر ایمان لانے اور بعض پر ایمان نہ لانے کو اسلام پسند نہیں کرتا اور اسی طرح بعض معاملات میں غلو وزیادتی یا رہبانیت اور بدعات اسلام کا امتزاج نہیں ۔حقیقی مسلم وہی ہے کہ اگر ایمان وعقیدہ کی بات ہوتو ہر طرح کی کفریہ وشرکیہ آلائشوں سے پاک وصاف ہو ،اور عبادت صرف محمد رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کے طریقے کے مطابق کرے ۔معاملات کا موقع آئے تو شخصی کردار ایسا صاف ستھرا ہو کہ غیر مسلم بھی اپنی امانتیں سپرد کردیں ۔دعوت واصلاح اور تعلیم وتربیت کا فریضہ بھی فاتح ومصلح مکہ اور معلم صفہ کی طرح ہو ۔اور جب دشمنان اسلام کی طرف سے مسلمانوں پر چڑھائی کی صدا سنائی دے تو امام المجاھدین کی طرح سب سے آگے شامل جہاد ہو ۔اور مجاہدین اسلام کے سامان سفر وحرب کی تیاری اور ان کے اہل وعیال کی نگہداشت کا فریضہ بھی برابر ادا کرتا ہو۔
میدان جنگ میں دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر لڑنے اور جھپٹنے کی طرح زندگی کے باقی میدانوں میں بھی طاغوت کے بھرپور مقابلہ کی جامع پلاننگ اور افراد کی تیاری بھی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ سے ہی سےکھنی چاہیے ۔اور افراد کی تیاری میں دور حاضر کے اختیار کردہ طریق پبلسٹی،پراپیگنڈا،اور پروٹوکول جیسے غیر اسلامی رویے اپنانے اور ان پر بے تحاشا اسراف کی بجائے بہترین تربیت واصلاح عقیدہ پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے ۔اگرچہ اس میں افراد تھوڑے ہی ہوں مگر مفید اور دیرپا نتائج اسی میں ملتے ہیں ۔اس طرح کفرکو ہر میدان میں شکست دے کر غلبہ اسلام کے فریضہ کی ادائیگی میں کوشاں رہنا چاہیے ۔
زیر نظر کتاب ”التبیان “اسی سلسلہ جہاد وافراد سازی کی ایک کوشش ہے ۔ویسے تو آج ہر عنوان پر بے شمار کتب اور لٹریچر ،ادارے اور مکاتب فکر موجود ہےں ۔مگر پھر بھی عقیدہ توحید اور مسائل ایمان وکفرسے متعلق کوئی واضح اور قابل ذکر کتب اردو زبان میں ابھی تک شائع نہیں ہوئیں کہ جو دین کی اساس (بنیاد واصول )کی حیثیت رکھتی ہوں ۔اور اسی طرح جہاد کے موضوع پر اب تک کئی کتب ورسائل شائع ہوچکے ہیں مگر ان کے مصنفین میں سے شاید ہی کوئی ایسا ہو جو عملی طور پر جہاد میں شریک ہوا ہویا اس نے ہجرت کی ہو۔یہاں تک عقائد کا تعلق ہے تو ان بنیادی مسائل کو علماء یا عوام الناس میں کہیں بھی موضوع بحث نہیں بنایا جاتا۔ہر جماعت اور ادارے کے اپنے اپنے مقاصد واغراض اور اھداف ہیں جن کے حصول اور دفاع وفروغ کی خاطر درکار کوششوں کو ہی وہ مکمل اور مطمع اسلام سمجھتے ہیں
چنانچہ اسی بنیادی کوتاہی کا یہ نتےجہ ہے کہ اگر ہمارے ہمسائے میں مسلمانوں پر کفار یلغار کرتے ہیں تو ہم مزے سے اپنے معمولات چلا رہے ہوتے ہیں اور ان کے ساتھ بس فرضی ہمدردی کا بھرم رکھنے کی خاطر ہی ان کا نام لیتے اور اپنا کام چلاتے ہیں ۔جبکہ عوام کے سامنے انبیاءاور صحابہ کرام رضی الہ عنہم کے واقعات توبیان کرتے ہیں مگر خود حالات سے چشم پوشی اور مصلحت کا رویہ اپناتے ہوئے راہ تعےش اختیار کرتے ہیں ۔
اس کتاب کے امتیاز ومصنف کے بارے میں عرض ہے کہ موصوف نے مصر، یمن اور سعودیہ کے علمی مدارس میں حفظ قرآن واحادیث کے ساتھ اصول حدیث اور عقائد واصول دین کے علوم پر دسترس حاصل کی ۔اور جب روسی استعمار نے افغانستان کے نہتے مسلمانوں پر یلغار کی تو موصوف نے بھی مجاہدین کے ساتھ ہجرتیں کیں اور شانہ بشانہ اس جہاد میں شرکت کی ۔اسلام کی جامع نمائندگی،اعلاءکلمة اﷲ اور ملت اسلامیہ کے دفاع کے لیے مجاہدین کو اصلاحی وتربیتی دروس دئیے ،ذہن سازیاں کیں ۔اور آج تک مجاہدین کے ساتھ میدان جہاد میں دنیا کے سب سے بڑے طاغوت اور اس کے لے پالک حمایتیوں کے خلاف علمی وعملی طور پر برسر پےکار ہیں ۔جبکہ زمان قریب میں ہی موصوف اپنے دو حقیقی بیٹوں ودیگر ساتھیوں سمیت ایک معرکہ میں شدید زخمی ہوئے جس میں ان کا ایک بیٹا گرفتار ہوگیا جو ابھی تک لشکر طاغوت کے ہاں اسر ہے ۔اﷲتعالیٰ انہں صبر جمل عطافرمائے ۔
موصوف نے بس سالہ محنت وکاش سے عقائد واصول دین اور جہاد کے آداب سے متعلق تصانیف قلم بند کی ہیں ۔جنہیں امت مسلمہ کے فائدہ کے لیے اب شائع کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔کیونکہ یہ وہ مسائل واصول ہیں جو ہمارے یہاں بیان نہیں کئے جاتے اور نہ ہی عوام کوان سے آگاہی ہے ۔
دعا ہے اﷲمجاہدین اسلام کی نصرت اور حفاظت فرمائے ،انہیں ثابت قدم رکھے اورکفار کی قید سے رہائی عطافرمائے ،کفر وطاغوت کو تباہ وبرباد ونےست ونابود کرے اور اسلام کو غلبہ عطافرمائے ۔ آمین


 


Essential Plug-in for In Page and WinWord's

Calligraphic for Word and In Page
Calligraphic Fonts for Word and In Page

Quran Setup for MS-Office
Quran Setup for MS-Office

 


Back to Home