زیر نظر کتاب فضیلة الشیخ محمد بن عبدالوہاب
رحمہ اللہ سے لے کر عصر حاضر تک کے علماءنجد کے
مختلف احکام وعقائد شرعیہ سے متعلق فتاویٰ جات
ورسائل پر مستقل کتاب ”الدررالسنیة فی الاجوبة
النجدیة“جو کئی اجزاءپر محیط ہے سے منتخب کردہ
”کتاب الجہاد“کا ترجمہ ہے جس میں لوازم
واقتضایات جہاد اسلامی مثلاً امر بالمعروف ونہی
عن المنکر وہجرت وقطع رحمی از مشرکین ومنافقین
وفاسقین سے متعلق بہت سے باطل نظریات کی بیخ کنی
کی گئی ہے اور منہج حق وسلف کا بھرپور دفاع کیا
گیا ہے ۔ وللّٰہ الحمد
فتنوں کے اس دور میں امن وسلامتی کا واحد راستہ
بلاشبہ دین اسلام کی ”روشن تعلیمات“پر چل کر ہی
معلوم کیا جاسکتا ہے جو ہر دور کے تقاضوں سے
مکمل ہم آہنگی رکھتی ہیں نہ صرف یہ بلکہ انسانی
زندگی کے تمام گوشوں اور پہلوو ¿ں پر ہر اعتبار
سے روشنی ڈالتی ہیں اور تمام اندھیروں کی نشان
دہی کرکے ان سے بچنے کی ترکیب بتاتی ہیں چنانچہ
ہم برملا کہتے ہیں کہ دین اسلام ہی وہ حق ہے جو
انسانیت کے دکھوں کا مداوا کرتا ہے اورہر باطل
اور ظالم کو اس کے عبرتناک انجام سے دوچار کرتا
ہے ۔
جہاد اسلامی بھی اسی سلسلے کی ایک مضبوط کڑی ہے
جسے ہمیشہ سے توڑنے کی کوشش کی گئی اور کی جارہی
ہے لیکن اس جہاد کا ایک رب ہے جو اس کی حفاظت
وحمایت کرتا ہے اور ہر دور میں ایسے رجال پیدا
کرتا ہے جو اس کے پرچم حق کو تھام کر باطل کے
سامنے سینہ سپر ہوجاتے ہیں اور ہر ایک کے پیچھے
کئی تیار رہتے ہیں کہیں علم جہاد سرنگوں نہ ہونے
پائے جہاد اسلامی کا واحد مقصد فساد فی الارض
نہیں بلکہ امان وسلام ہے اسلامی تاریخ اس پر
زندہ دلیل ہے ۔
جہاد اسلامی ہمیشہ ہی اہمیت کا حامل رہا ہے عصر
حاضر میں اس کی خصوصیت اس لئے دوچند ہوجاتی ہے
کہ باطل رفتہ برفتہ اپنے ویران سائے دراز کرتا
چلاجارہا ہے اور حق کا دائرہ سمٹ رہا ہے چنانچہ
ضروری ہے کہ اب حق اور باطل کا فیصلہ کن معرکہ
ہوا جائے جس میں یقینی شکست باطل اور حقیقی فتح
حق کو ہی حاصل ہونی ہے ۔وللّٰہ عاقبة الامور
آئیے جہاد اسلامی کی اس سرسبز وشاداب وادی میں
داخل ہوکر اپنے ایمان کی روح کو تروتازہ باد
جہاد سے روشناس کرالیں ۔
ربنا تقبل منا انک انت السمیع العلیم
از مترجم : عبداللہ طارق بن عبدالرحمن خان حفظہ
اللہ
الحمد
للّٰہ اب آپ کتاب پڑھئے اور اپنے دوستوں کو بھی
ارسال کیجئے