اس کتاب کا مقصد
بندوں کے لئے
قانون سازی کا اختیار اور حق صرف رب العباد کا
ہی ہے یہ مسئلہ ہر دور میں اہمیت کا حامل رہا
ہے اور ہمارے زمانے کا یہ خطرناک ترین مسئلہ
ہے ۔اہم بات یہ ہے کہ یہ مسئلہ دورحاضر کے اہل
حق کو بیان کرتے رہنا چاہئیے تاآنکہ ان کے دل
مطمئن ہوجائیں کہ وہ اسی میدان میں برسرپیکار
ہیں جن میں انبیاءورسل
oاور
ان کے پیروکار اور ہر دور کے اہل حق مصروف عمل
رہے ہیں۔اور یہ کہ وہ
حالات حاضرہ میں رونما ہونے والے حادثات سے
ادراک کرلیں کہ حق وباطل کا یہ معرکہ روز اوّل
سے ہی جاری وساری ہے صرف وقت اور جگہ بدلتے
رہتے ہیں مقاصد واہداف وہی رہتے ہیں ۔ارشاد
باری تعالیٰ ہے :
وَلَقَدْ بَعَثْنَا فِي كُلِّ
أُمَّةٍ رَسُولا أَنِ اعْبُدُوا اللَّهَ
وَاجْتَنِبُوا الطَّاغُوتَ فَمِنْهُمْ مَنْ
هَدَى اللَّهُ وَمِنْهُمْ مَنْ حَقَّتْ
عَلَيْهِ الضَّلالَةُ فَسِيرُوا فِي الأرْضِ
فَانْظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ
الْمُكَذِّبِينَ (النحل
:٣٦)
ہم نے ہرامت میں پیغامبر بھیجا
۔جو کہتا کہ لوگوں اللہ کی عبادت کرو اور
طاغوت سے دور رہو تو ان میں سے بعض کو اللہ نے
ہدایت دے دی اور بعض پر گمراہی مسلط رہی تم
زمین پر چل پھر کر دیکھ لو جھٹلانے والوں کا
کیا انجام رہا ۔
|
Essential Plug-in for
In Page and WinWord's
|

Calligraphic Fonts for Word and In
Page |

Quran Setup for MS-Office |
|
Back to
Home