بریلویت
تاریخ و عقائد
شہیدِ اسلام علامہ احسان الٰہی ظہیر رحمہ اللہ
کی یہ تصنیف بھی باقی تصانیف کی طرح قوت
استدلال اور اسلامی حمیت و غیرت کا آئینہ دار
ہے ۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ بریلوی تعلیمات کی
نشر واشاعت اور مقبولیت میں اگرچہ بہت کمی آئی
ہے مگر اس کا ایک نقصان یہ ہوا کہ جدید طبقہ
مذہب سے دور ہوتا چلاگیا ۔ جدید طبقے نے جب
اسلام کے نام پر خرافات اور بدعات کا ارتکاب
کرتے ہوئے دیکھا تو اس نے تحقیق کی بجائے یہ
گمان کرلیا کہ شاید مذہب اسلام اسی کا نام ہے
۔ چنانچہ بریلوی افکار نے نئی نسل کو اسلام سے
دور کرکے الحاد و لادینیت کی آغوش میں پھینک
دیا ۔ ان حالات میں کسی ایسی کتاب کی اشد
ضرورت تھی جو نئی نسل اور جدید تعلیم یافتہ
طبقے کو یہ بتلاتی کہ وہ شرکیہ امور اور
خرافات وبدعات' جنہیں وہ اپنے گرد دیکھ رہے
ہیں' ان کا ارتکاب اگرچہ مذہب کے نام پر ہورہا
ہے مگر کتاب وسنت کی پاکیزہ تعلیمات کا ان سے
کوئی تعلق نہیں ۔ علامہ صاحب رحمہ اللہ کی یہ
کتاب اس ضرورت کو پورا کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ
ہے ۔
اب
آپ پوری کتاب پڑھیے
اہل تصوف کی کارستانیاں
صوفیانہ افکار امت اسلام کے لئے تمام
خطروں سے زیادہ بڑا خطرہ ہیں۔ انہیں افکار نے
اس
امت کی عزت کو ذلت اور رسوائی سے تبدیل کیا ہے۔
اور اب بھی یہ افکار یہی کام انجام دے رہے
ہیں۔ یہ افکار درحقیقت ایک ایسا کیڑا ہیں جو
ہمارے لمبے پائدار درخت کو گودے کو چھیدتا اور
ڈھاتا جارہا ہے، یہاں تک کہ اسے رفتار زمانہ
کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ امت کسی بھی
خطرے سے پہلے جب تک اس کیڑے سے چھٹکارا حاصل
نہیں کرلیتی اپنی مشکلات سے نجات نہیں پاسکتی۔
میں نے اس سلسلے میں بحمداللہ "الفکر الصوفی"
کے نام سے ایک کتاب تصنیف کی ہے لیکن چونکہ یہ
کتاب کافی ضخیم ہے، اور مشاغل میں مصروف
قارئین کے لئے اس کے تمام گوشوں کا احاطہ کرنا
مشکل ہے اس لئے میں نے یہ مختصر سا رسالہ
تالیف کردیا تاکہ صوفیانہ افکار کے پردہ میں
عالم اسلام کے لئے جو زبردست خطرات پوشیدہ ہیں
ان کی تشریح کردی جائے۔ ممکن ہے اس رسالہ سے
امت اسلامیہ کے قائدین اور رہنماؤں کو اس
پوشیدہ اور
تباہ کن آفت پر تنبیہ حاصل ہو اور وہ امت
اسلامیہ کے جسم سے اس کے استیصال پر کمر بستہ
ہوجائیں۔ پھر ان خطرات کو بیان کرلینے کے بعد
میں نے اہل تصوف کے ساتھ بحث و گفتگو کا ایک
مختصر سا نمونہ بھی پیش کیا ہے تاکہ طالب
علموں کو ان کے ساتھ بحث و گفتگو کی تربیت
حاصل ہوجائے ، اور وہ یہ سیکھ لیں کہ اہل تصوف
پر کس طرح حجت قائم کی جاسکتی ہے یا انہیں کس
طرح صراط مستقیم کی طرف لایا جاسکتا ہے۔اللہ سے میری دعا ہے کہ وہ اس رسالہ
سے امت اسلام اور طالبین علوم شریعت کو نفع
پہنچائے۔ اور میں ابتدا میں بھی اور خاتمہ پر
بھی اللہ کی حمد کرتا ہوں اور اس کے بندے اور
پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتا
ہوں۔
اب آپ پوری کتاب پڑھیے
|
Essential Plug-in for
In Page and WinWord's
|

Calligraphic Fonts for Word and In
Page |

Quran Setup for MS-Office |
|
Back to
Home